اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں شہری نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی مارنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق آج دوپہر دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضا ن علی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں اور متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں ایک شہری نے خود کوگولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی تھی جو رنگ و روغن کے کارخانے میں ملازمت کرتا تھا جس نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیاتھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بادامی باغ کے علاقے میں مورچہ سٹاپ کے قریب ایک شہری نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کی وجہ بظاہر تنگدستی معلوم ہوتی تھی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق متوفی کا خاندان خانیوال میں مقیم تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی تھی۔تفتیش کے دوران قتل کے محرکات کا پتہ لگایا جائیگا۔اسی طرح ایک اور واقعہ میں  جلالپور کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق بستی چنڑ کے رہائشی وسیم نے گھریلو ناچاقی پر خود کو گولی مار لی تھی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھامگر جانبر نہ ہوسکا پولیس نے موقع پر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا اور تمام شواہد کو اکھٹا کر لیا تھا اور قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات شروع کردیں تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے خود کو گولی مار کر شہری نے خود کو ہسپتال منتقل اسلام آباد تھا پولیس کے مطابق پولیس کا

پڑھیں:

فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار

دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا، اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم سے ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ، اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • اسلام آباد: نوجوان نے 22 سالہ طالبہ کو روم میٹس کے سامنے ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا
  • اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار