نواز شریف کی ماڈل ٹاون آمد، پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں، سیاسی امور پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ماڈل ٹاون آمد ہوئی، نواز شریف نے پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاون میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں مزید جلسوں پر مشاورت کی گئی، میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔
یاد رہے کہ میاں نوازشریف سے گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں۔
سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیر اعظم کو ان کا "وعدہ " یاد دلا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کے پر مشاورت
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات, ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.