Daily Pakistan:
2025-04-22@14:44:16 GMT

پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اوقاف ہال پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جمعتہ المبارک 28 فروری کی شام ہلال کی رویت ممکن نہیں، جمعہ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر14 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ رویت ہلال کیلئے چاند کی عمر19گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے جو کہ5 ڈگری ہوگا، غروب آفتاب اورغروب قمرکےدرمیان فرق کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، کوئٹہ اور جیوانی میں فرق30 منٹ جبکہ دیگر تمام علاقوں میں 29 منٹ ہوگا، چاند کی رویت کھلی آنکھ سے درکنار، ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا امسال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان

واضح رہے کہ مذہبی امور کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان 28 فروری  کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی

پڑھیں:

25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں

دنیا بھر میں لوگ 25 اپریل کو آسمان پر ایک مسکراتے چہرے کو دیکھیں گے۔

جی ہاں واقعی 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے قبل کچھ وقت کے لیے 2 سیارے اور چاند آسمان پر مسکراتے چہرے کی طرح نظر آئیں گے۔اس نظارے میں زہرہ اور زحل آنکھوں جبکہ پتلا چاند منہ کا کام کرے گا۔

سورج طلوع ہونے قبل 25 اپریل کو صبح ساڑھے 5 بجے یہ تینوں یہ دلچسپ نظارہ بنائیں گے۔دنیا بھر میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا اور یہ مشرقی افق پر کچھ وقت کے لیے نظر آئے گا۔زہرہ مشرقی افق زیادہ بلند ہوگا جبکہ زحل کچھ نیچے ہوگا۔چاند ان دونوں اسے کافی نیچے ہوگا اور اتنا پتلا ہوگا کہ محسوس ہوگا کہ وہ مسکرا رہا ہے۔

زہرہ اور زحل تو اتنے جگمگا رہے ہوں گے کہ انہیں آنکھوں سے دیکھنا آسان ہوگا مگر چاند کی مسکراہٹ کی بہترین تفصیلات دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا استعمال بہتر ہوگا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس آسمانی چہرے کو دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا بس مطلع صاف ہونا ضروری ہوگا۔

اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ضروری ہوگا کہ آپ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے ایک گھنٹے قبل مشرقی افق پر دیکھیں۔اگر افق صاف ہوا تو اس مسکراتےچہرےکے نیچے سیارہ عطارد کو بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں
  • مائنز اینڈ منرلز بل مسترد: جے یو آئی کا نئے الیکشن کے مطالبے کا اعادہ 
  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
  • پنجاب میں پاور شیئر نگ کو آرڈ ینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ ملکر چلنا ہے : نلیگ پی پی
  • پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع