سندھ حکومت رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، مولانا امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
علماء و صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ صوبے و کراچی کی عوام اس سے قبل کبھی اتنی اذیت ناک و مشکلات سے دوچار نہیں ہوئے، سندھ حکومت رمضان کے تقدس و احترام کے حوالے سے اپنی تمام تر واجبی ذمہ داریوں کو دیانتداری کے ساتھ بحسن و خوبی انجام دے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے استقبال و تقدس رمضان امن سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد دینے کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں آنے والے علماء و صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رمضان میں مہنگائی میں کمی کے بجائے گراں فروشوں، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کو روزہ داروں کیلئے عذاب بناکر مسلط کردیا ہے، حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، روزہ داروں کو ظالم لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، سندھ حکومت نے رمضان سے قبل عوامی سہولیات کیلئے کسی قسم کے خصوصی اقدامات نہیں کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام شہر کی سڑکوں کی بدترین ٹوٹ پھوٹ اور روڈوں طویل عرصہ سے تکلیف دہ کھدائیوں سے سخت کرب و اضطراب و پریشانی کا شکار ہیں، گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے، پانی کی قلت کے باعث پورا شہر کربلا کا منظر پیش کررہا ہے، پانی کو بیچنے کیلئے سندھ حکومت ٹینکر مافیا اور ہائیڈرنٹس سے اپنا حصہ وصول کررہی ہے، صوبے و کراچی کی عوام اس سے قبل کبھی اتنی اذیت ناک و مشکلات سے دوچار نہیں ہوئے، سندھ حکومت رمضان کے تقدس و احترام کے حوالے سے اپنی تمام تر واجبی ذمہ داریوں کو دیانتداری کے ساتھ بحسن و خوبی انجام دے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینیئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، ہماری 60 فیصد سے زیادہ آبادی 15 اور 30 سال کے درمیان ہے، یہ ذہین نوجوان ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قیمتی قدرتی وسائل سے نوازا ہے، میں نے اسٹالز کا دورہ کیا جہاں نایاب پتھروں، معدنیا، زرعی مشینری، فارماسیوٹیکل مصنوعات رکھی گئی ہیں۔
انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کہا کہ آپ نے جو معاہدے کیے ہیں ہم سب کو مشترکہ خوشحالی کے سفر پر لے جائیں گے۔ آیے، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ٹیکنالوجی اور جدت کی طرف بڑھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی ہے، پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے 12 فیصد تک آگئی ہے، توانائی کے شعبے میں بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے، یہ سب کچھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع فراہم کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں