Jang News:
2025-04-22@11:10:23 GMT
اسلام آباد: شہری نے فیصل مسجد میں خود کو گولی مار لی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضان علی نے فیصل مسجد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری کی لاش اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دینے پر 3 خواتین سمیت 4 افراد کیخلاف درخواست پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق شہری کے ساتھ واقعہ 16اپریل کو پیش آیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بارات لے گیا تو دلہن کے گھر پر تالا لگا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد دیے تھے، شاپنگ بھی کرائی تھی۔