ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لئے 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد،  ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کے سبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد سکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے 4، کراچی سے 6 اور لاہور سے 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی

ویب ڈیسک : پی آئی اے  20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔

 قومی ائیر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقادکیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد شریک ہوئے۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر کل صبح روانہ ہوگی۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

 ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہرباکو دنیا کےایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے  اور خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانوں، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان
  • پی ایس ایل 10: کل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے