مسلح ڈاکو اب پیزا بھی لوٹنے لگے،ڈلیوری بوائے کو گولی مارکر زخمی بھی کردیا۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
فیصل آباد میں مسلح ڈاکوئوں نے پھر ایک ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا جبکہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیل کے مطابق ڈلیوری بوائے آصف جاوید نے بتایا کہ وہ پیزا کا آرڈر لیکر جا رہا تھا جب وہ 233 رب کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر پیزا‘ نقدی چھین کر لے گئے۔ جبکہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 99 رب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر سجاد کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ گل زیب ولد قادر بخش کے نام سے کی گئی۔
شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محررسلیم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا، مقتول جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب بنی پانی کی ٹینکی کے اوپر سو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کو ایک گولی سر پر ماری گئی جس کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مقتول نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔