امریکا میں انڈوں کی قیمت میں مزید 41 فی صد تک اضافہ ہو سکتا ہے.امریکی محکمہ زراعت
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )امریکہ میں برڈ فلو کے سبب مرغیوں کو تلف کرنے سے انڈوں کی قلت اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت نے انڈے مزید مہنگے ہونے کا عندیہ دیا ہے جب کہ انتظامیہ اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش بھی کر رہی ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق قومی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کا اندازہ ہے کہ سال 2025 میں انڈوں کی موجودہ قیمت میں مزید 41 فی صد تک اضافہ ہو سکتا ہے.
(جاری ہے)
95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے انڈوں کی قیمت میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ بعض علاقوں میں صارفین کو ایک انڈا ایک ڈالر سے زائد کا خریدنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ متعدد ریستوران انڈوں سے بنی اشیا کی قیمت بھی بڑھا چکے ہیں امریکہ میں برڈ فلو کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے رواں برس 16 کروڑ 60 لاکھ سے زائد مرغیوں کو تلف کیا جا چکا ہے اس کے نتیجے انڈے دینے والی مرغیوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے اور انڈے مسلسل مہنگے ہو رہے ہیں.
پولٹری فارم مالکان کے لیے اب تک جنوری کا مہینہ سب سے بدترین رہا ہے کیوں کہ اس ایک ماہ میں برڈ فلو سے متاثرہ ایک کروڑ 90 لاکھ مرغیاں تلف کی گئی ہیں حکام تجویز دے رہے ہیں کہ ویکسی نیشن کے ذریعے مرغیاں تلف کرنے کی تعداد کو کم کیا جا سکتا ہے تاہم برڈ فلو سے متعلق ابھی تک کوئی ویکسین منظور نہیں ہوئی جب کہ اس صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ موجودہ پروٹو ٹائپ (آزمائشی) ویکسین موثر نہیں ہے کیوں کہ ہر پرندے کو یہ ویکسین الگ الگ لگانے کی ضرورت ہوگی جو ممکن نہیں ہے. محکمہ زراعت کے سربراہ بروک رولنز کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قلت اور قیمت میں مسلسل اضافے کے سبب حکومت دیگر ممالک سے لگ بھگ سات سے 10 کروڑ انڈے درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ ماہ سات ارب 57 کروڑ انڈوں کی پیداوار ہوئی اس لیے چند کروڑ انڈے درآمد کرنے سے مارکیٹ میں کوئی نمایاں فرق آنے کا امکان نہیں ہے انڈوں کی درآمد کے حوالے سے امریکہ کی”نیشنل ٹرکی فیڈریشن“ کا کہنا ہے کہ بروک رولنز کے بیان کردہ منصوبے سے مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے. نیشنل ٹرکی فیڈریشن واشنگٹن میں قائم ایک غیر منافع بخش قومی تجارتی تنظیم ہے جو امریکہ کی پولٹری انڈسٹری اور ملحقہ شعبہ جات کی نمائندگی کرتی ہے محکمہ زراعت کے سیکرٹری بروک رولنز نے کہا ہے کہ یو ایس ڈی اے برڈ فلو سے نمٹنے کے اقدامات کر رہا ہے اور ان کے انسداد کے لیے مزید ایک ارب ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں 2022 میں وبا کے پھیلاﺅکے آغاز کے بعد سے انتظامیہ دو ارب ڈالر پہلے ہی خرچ کر چکی ہے. حکومت کی مختص کی گئی رقم مرغیوں کی ویکسینیشن، وبا پر تحقیق اور برڈ فلو سے متاثرہ مرغیوں کے فارم مالکان کی مدد کے لیے خرچ کی جا رہی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ برڈ فلو سے اپنے فارمز کو بچانے کے لیے فارم مالکان مزید کیا اقدامات کر سکتے ہیں. پولٹری فارم مالکان 2015 میں برڈ فلو کے بڑے پیمانے پر پھیلاﺅ کے بعد سے پرندوں کو وائرس سے بچانے کے لیے کئی احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں جن میں مرغیوں کے فارم میں داخل ہونے سے قبل نہانا اور کپڑے بدلنا، فارم میں استعمال ہونے والے آلات کو بالکل الگ رکھنا یا کسی بھی گاڑی کی فارم میں آمد پر اس کی سینی ٹائزیشن شامل ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں برڈ فلو امریکہ میں برڈ فلو سے انڈوں کی اضافہ ہو رہے ہیں نہیں ہے رہی ہے رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اہم شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کچھ شہروں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ کچھ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 1,387 روپے فی بوری تک پہنچ گئی، جو 0.4 فیصد ہفتہ وار اضافہ اور 14.6 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل 2024 میں قیمت 1,210 روپے تھی۔
راولپنڈی میں قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,379 روپے فی بوری ہو گئی، جو پچھلے سال کی 1,199 روپے قیمت کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
لاہور میں معمولی 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 1,497 روپے فی بوری رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر اب بھی 19.8 فیصد اضافہ موجود ہے۔ اپریل 2024 میں قیمت 1,250 روپے تھی۔
پشاور میں 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا، اور قیمت 1,400 روپے فی بوری ہو گئی۔ گزشتہ سال کی 1,201 روپے قیمت کے مقابلے میں 16.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
کراچی میں سیمنٹ کی قیمت مستحکم رہی اور 1,313 روپے فی بوری پر برقرار رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر قیمت میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ اپریل 2024 میں قیمت 1,171 روپے تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مہنگائی، توانائی لاگت، اور ترسیل کے مسائل سیمنٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات ہیں، جو آئندہ ہفتوں میں بھی اسی رجحان کے ساتھ جاری رہنے کا امکان رکھتے ہیں۔
جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل