متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری ، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وفد کے ساتھ نورخان ایئربیس پہنچے، اماراتی وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
اماراتی ولی عہد اور ان کے وفد کا صدر، وزیراعظم اور حکومتی وزرا نے کا والہانہ استقبال کیا جبکہ بچوں نے گلدستے پیش کیے، اسلام آباد میں بارش کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف معزز مہمان کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے خود چھتری تھام کر چلتے رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے، شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک بہت سے منصوبوں پر مشترکا کام کررہے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔
اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ پاکستان مفید ثابت ہو، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ہم بہت سے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستان کے لوگ یو ای اے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرماری کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔
خیال رہے کہ یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم