کلیم اختر: نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں مختلف ڈاک خانوں میں نادرا کے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 5 اہم ڈاک خانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ لاہور ریجن کے منتخب اضلاع میں بھی 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں لاہور کینٹ، جی پی او اور مانگا منڈی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیر شاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ اور قصور میں بھی یہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد

نادرا لاہور ریجن کی نگرانی میں محکمہ پاکستان پوسٹ اور  پنجاب ریجن کے تعاون سے یہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی سے ان کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاک خانوں میں بھی خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاک خانوں میں کاؤنٹرز قائم گئے ہیں

پڑھیں:

پی ایس ایل کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

رواں برس انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں 826.5 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا۔

گزشتہ برس کے مقابلے محض ایک ہفتے کے دوران 10ویں ایڈیشن کی ویور شپ کا نیا ریکارڈ بنا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث رواں برس پی ایس ایل فروری اور مارچ میں شیڈول نہیں ہوسکا تھا جبکہ بورڈ نے آئی پی ایل کے مقابل لیگ کی میزبانی کا ارادہ کیا اور نامور کرکٹر کو لیگ کا حصہ بنایا تاکہ شائقین کرکٹ لطف اندوز کیا جاسکے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی پی ایل اور پی ایس ایل دونوں ایونٹس ایک ساتھ کھیلے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے

انڈین پریمئیر لیگ کے باعث کوئی بھی ملک اپنی لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس ونڈو میں کوئی ایونٹس شیڈول نہیں رکھتا۔

متعلقہ مضامین

  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں،گھر بیٹھے بنوائیں
  •   اوورسیز کا زمینوں کے تحفظ، خصوصی عدالتوں اور سرمایہ کاری سہولت مرکز کے قیام کا مطالبہ
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
  • پی ایس ایل کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • ‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • " ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟
  • اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے