ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا۔
ماہرہ خان اور شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایک ساتھ بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد اس جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔
تاہم اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ جلد یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔ ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)
رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’لَو گُرو‘ رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی ہدایتکار معروف فلمساز ندیم بیگ نے کی ہے۔
’بن روئے‘ اسٹارز نے اپنی اس فلم کی عکسبندی پاکستان کے مختلف مقامات سمیت برطانیہ میں کی ہے۔ تاہم اس فلم کی اسٹوری کیا ہے یہ اس کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک ہوگئی۔
ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ فلم مختلف غیرقانونی ویب سائٹس پر ناظرین کے لیے ایچ ڈی فارمیٹ میں دستیاب ہوگئی جس سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کتنے اثاثوں کے مالک؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں
1919 کو جلیانوالہ باغ میں پیش آنے والے سانحے کی کہانی کے گرد گھومتی اس فلم کا مداحوں کو شدید انتظار تھا اور اکشے کمار نے فلم کی اسکریننگ سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں سے کہا تھا کہ وہ فلم دیکھنے سینیما گھروں کا رخ کریں تاہم فلم ریلیز ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد ویب سائٹ پر غیرقانونی طور پر دستیاب ہوگئی۔
فلم پائریسی کا شکار ہونے کے بعد فلم ماہرین خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ اس سے فلم کے بزنس پر بھی منفی اثر پڑسکتا ہے۔
تاہم ان خدشات کے باوجود یہ فلم ریلیز کے 2 دنوں کے اندر باکس آفس میں 9.5 کروڑ روپے کما چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکشے کمار بالی ووڈ فلم کیسری 2