جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آج اپنے بچے اُٹھائے گئے تو کچھ لوگوں کو آرٹیکل 5 یاد آیا۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یہ کانفرنس عاصمہ جہانگیر ہال میں ہونا تھی، عاصمہ جہانگیر اگر زندہ ہوتیں تو آج میری طرح وہ بھی شرمندہ ہوتیں۔

اب اسلام آباد میں بیٹھ کر چند افراد گفتگو بھی نہیں کر سکتے: حامد رضا

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اب اسلام آباد میں بیٹھ کر چند افراد گفتگو بھی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں کسی اور نے حصہ ڈالا ہو یا نہیں، حکومت نے کامیابی میں حصہ ڈالا ہے۔

کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آج ہم قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، ہمارے صوبے میں بندے اٹھائے جاتے ہیں۔

جے یو آئی کے سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ آئین اور قانون پر سمجھوتا کرنے میں تمام شریک ہیں، آپ اور میں زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتے ہیں کہ ہر روز مداخلت بڑھتی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کامران مرتضی

پڑھیں:

صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج پولیو وائرس صرف پاکستان اور افغانستان میں پایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور نائیجیریا جیسے ممالک میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
میئر نے زور دیا کہ پولیو کے مرض کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنما زین شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • لاہور: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو آل پاکستان چیمبر ز کانفرنس کے موقع پر سوونیئر پیش کیا جارہا ہے
  • سندھی کلچرل ڈے پر جو ہوا اُس پر پولیس نے ایکشن لیا: مرتضیٰ وہاب
  • صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • قمرجاوید باجوہ اور3 ججوں کا احتساب ہونا چاہیے،ن لیگی سینیٹر
  • اندھے لوگوں کا دیس
  • میرے بیان پر کچھ لوگوں نے تیلی دکھا کر آگ بھڑکائی، ندا یاسر
  • ابھی تو شروعات ہے… آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا! 9 مئی والوں کیلئے پیغام واضح:سینیٹر فیصل واڈا
  • فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا پر تجزیہ کاروں کا کیا کہنا ہے؟