القدس میں قابض ریاست کی جارحیت ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، حماس
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سیاسی بیورو کے رکن اور دفترِ القدس کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے کہا ہے کہ قابض ریاست کی طرف سے القدس میں جاری انہدام اور جارحانہ کارروائیاں اس کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور دفترِ القدس کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے کہا ہے کہ قابض ریاست کی طرف سے القدس میں جاری انہدام اور جارحانہ کارروائیاں اس کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہیں، جن کا مقصد فلسطینیوں کو جبری بےدخل کرکے شہر کو یہودی رنگ میں رنگنا ہے لیکن صیہونی سازشیں فلسطینی عوام کے صبر و استقامت کے سامنے ناکام ہوں گی، اور ہماری بہادرانہ مزاحمت مزید شدت اختیار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدسی عوام ہر قیمت پر قابض ریاست کے منصوبے ناکام بنائیں گے اور اپنی زمین اور مقدسات کے دفاع کے لیے دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے، رمضان المبارک میں مسجد الاقصیٰ کی آبادکاری، صیہونی یلغار کے خلاف مزاحمت، اور القدس کے خلاف قابض ریاست کے تمام منصوبوں کو مسترد کرنے کے لیے بھرپور تحرک کی ضرورت ہے۔ حماس نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کے خلاف اپنی تمام تر مزاحمتی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، اور القدس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض ریاست
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی.
ملاقات میں دو طرفہ بہترین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی اور باہمی دلچسپی اور باہمی تشویش کے موضوعات پر بھی سازگار ماحول میں گفتگو ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نائب وزیرِاعظم امارات شیخ عبداللہ بن زاید النہیان