آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا گروپ لیول کا 9واں میچ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ٹاس ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے تاحال نہیں ہوسکا۔
پاکستان اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں اور اپنے اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکے ہیں۔ گروپ سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ آج کا میچ صرف یہ طے کرے گا کہ گروپ میں چوتھی پوزیشن کا اصل حقدار کون ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بنگلا دیش پاکستان راولپنڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بنگلا دیش پاکستان راولپنڈی
پڑھیں:
عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو مدینہ منورہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، یہ افسوسناک حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجے میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون آباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عمرہ زائرین کا یہ گروپ چند روز قبل ڈاہرانوالا سے سعودی عرب روانہ ہوا تھا، تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد سے ہے، 2 خواتین 228 نائن آر کی رہائشی تھیں اور 1 جاں بحق شخص کا تعلق 3/39 آر سے ہے جب کہ حادثے میں زخمی افراد کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔