رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات و درآمدات میں اضافہ ریکارڈ، وزارت خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جولائی 2024 تا جنوری 2025 تک ترسیلات زر میں 25.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ برآمدات میں 9.7 فیصد جبکہ درآمدات میں 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد رہےوزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا
جنوری 2025 میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کے لیے بیرون ملک گئےرپورٹ کے مطابق ایف بی آر محصولات میں جولائی تا دسمبر 26.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک پاکستان برآمدات ترسیلات زر درآمدات کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس معاشی آؤٹ لک رپورٹ وزارت خزانہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک پاکستان برا مدات ترسیلات زر درا مدات کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس معاشی آؤٹ لک رپورٹ اضافہ ریکارڈ اسٹیٹ بینک ترسیلات زر میں اضافہ ڈالر سے
پڑھیں:
درآمدات اور برآمدات کی دستاویزی پیچیدگیاں ختم کردی کردی ہیں،رضوان محمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر )حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے ساتھ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کی تمام دستاویزاتی ضروریات ایک پلیٹ فارم سے رسائی کے لیے آگاہی سیمینار کاچیمبر سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رضوان صمد ڈپٹی مینیجر چینج مینجمنٹ اور پاکستان سنگل ونڈو نے بتایا کہ پی ایس ڈبلیو پاکستان میں تجارتی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے تمام
مراحل کو ایک ہی پورٹل پر یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تاجر اپنے تمام امپورٹ اور ایکسپورٹ سے متعلقہ امور گھر بیٹھے محض ایک کمپیوٹر یا موبائل فون کے ذریعے مکمل کر سکتے ہیں اور پہلے کی طرح 20 سے زائد فزیکل دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہی۔ نادرا ویریفکیشن کی سہولت بھی بہت جلد آن لائن موجود ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ڈبلیوکے ذریعے اعانت نامے سرٹیفیکیٹس، بینک ادائیگیاں، کسٹمز کلیئرنس اور دستاویزات کی پروسیسنگ جیسے تمام مراحل آن لائن ہونے سے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس موقع پر محمد صادق، بزنس گروتھ مینیجر علی بابا ڈاٹ کام نے شرکاءکو علی بابا کے رجسٹریشن پر اسیس اور آن لائن ایکسپورٹ کے بے شمار فوائد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علی بابا ڈاٹ کام دنیا کا سب سے بڑا B2B ای کامرس پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے پاکستانی تاجر اور چھوٹے کاروباری حضرات عالمی خریداروں تک با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے رجسٹریشن کا طریقہ کا ر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کاروباری ادارے اپنی کمپنی کی معلومات، پروڈکٹس کی تفصیل، بزنس ویری فکیشن اور ادائیگی کے پلان کے انتخاب کے بعد، صرف چند مراحل میں ایک گلوبل سپلائر کے طور پر پلیٹ فارم سے منسلک ہو سکتے ہیں محمد صادق کے مطابق علی بابا ڈاٹ کام پر موجود ٹولز تاجروں کو اپنی مصنوعات کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ، کوٹیشنز کے ذریعے خریداروں سے براہ راست رابطہ کسٹمر میں اضافہ، اور محفوظ ادائیگی کے نظام کے ذریعے بہتر کاروباری اعتماد فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر شان سہگل، نائب صدر حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے حیدر آباد چیمبر، پی ایس ڈبلیو اور علی بابا ڈاٹ کام کے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے اسے حیدر آباد کی بزنس کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے سیشنز نہ صرف تاجر برادری کے لیے جدید تجارتی رحجانات سے آگاہی کا باعث بنتے ہیں بلکہ چھوٹے تاجروں اور اسمال انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق خود کو بہتر بنانے میں بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔