’یہ کونسی اولمپکس میں لانگ جمپ لگاتا رہا ہے؟‘، قذافی اسٹیڈیم میں تماشائی میدان میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
دنیا بھر میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ذاتی طور پر ملنے کے لیے شائقین کی جانب سے میدان میں جانے کے واقعات عام ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے اختتام پر بھی پیش آیا جب ایک تماشائی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں آ گیا۔ جسے سکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔
تماشائی کے گراؤنڈ میں پہنچنے پر صارفین کی جانب سے کہیں سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے گئے تو کسی نے کہا کہ یہ بالکل نارمل چیز ہے دنیا بھر میں تماشائی کرکٹ کے میدان میں آتے ہیں۔
عثمان بھٹی لکھتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی میں راولپنڈی کے بعد لاہور میں تماشائی کا تمام تر سیکورٹی حصار توڑ کر پچ تک پہنچ جانا اور کھلاڑیوں سے ملنا سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے، صارف نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں خندق کے باوجود تماشائی کا گراونڈ میں داخل ہونا پریشان کن ہے۔
چیمپئینز ٹرافی میں راولپنڈی کے بعد لاہور میں تماشائی کا تمام تر سیکورٹی حصار توڑ کر پچ تک پہنچ جانا اور کھلاڑیوں سے ملنا سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے قذافی اسٹیڈیم میں خندق کے باوجود تماشائی کا گراونڈ میں داخل ہونا پریشان کن قرار دیا گیا ہے
Pic Gatty Images… pic.
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) February 27, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کی جیت پر افغانیوں نے خندق کراس کر لی، اور میدان میں کود پڑے۔
قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کی جیت پر افغانیوں نے خندق کراس کر لی، اور میدان میں کود پڑے????????#ChampionsTrophy2025 pic.twitter.com/mKwiN2Ruza
— Mumtaz Shigri ممتازشگری (@iamMumtazShigri) February 26, 2025
ایک صارف نے کہا کہ یہ بالکل نارمل چیز ہے اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے۔
Ye normal chez ha har country ma hota ha so is pe sawal uttana nhi chye
— Cric Sonia (@Cric_sonia) February 27, 2025
احمد شاکر لکھتے ہیں کہ ایسا فٹبال کی میچوں میں بہت ہوتا ہے کہ تماشائی گراؤنڈ میں آ جائیں اس میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں۔ سکیورٹی والے ہر بندے کے پاس تو کھڑے نہیں ہوتے۔
ایسا هوتا رهتاہے فوٹبال کی میچوں میں بھت ھوتاہے اس میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں۔ سکیورٹی والے ھر بندے کے پاس تو نھیں کھڑے نھیں ھوتے۔
— Ahmad Shakir (@RahimiHaro36123) February 27, 2025
قادر خواجہ لکھتے ہیں کہ افغانیوں کی خوشیاں اتنی ہیں کہ خندق بھی کراس کرڈالی۔
Afghan cricket fan entered in Gaddafi Stadium playing area to meet Afghan team players then security officials caught him after he met them…
افغانیوں کی خوشیاں اتنی کہ خندق بھی کراس کرڈالی#PakistanCricket #AfgvsEng #EngvsAfg pic.twitter.com/zQQw27UplA
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 26, 2025
ریحان ضیا لکھتے ہیں کہ خندق کافی چوڑی ہے یہ کونسی اولمپکس میں لانگ جمپ لگاتا رہا ہے؟
خندق کافی چوڑی ہے یہ کونسی اولمپکس میں لانگ جمپ لگاتا رہا ہے؟ https://t.co/1zL6tvDnIG
— Rehan Zia ???????? (@RehanZia5) February 26, 2025
واضح رہے کہ یہ دوسرا واقع ہے جب کوئی تماشائی چیمپیئنز ٹرافی ایسے گراؤنڈ میں داخل ہوا ہو۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ اے کے اہم میچ کے دوران بھی 29 ویں اوور کے اختتام پر ایک شخص دوڑتا ہوا پچ پر پہنچ گیا تھا جس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کی تصویر اٹھا رکھی تھی۔ جسے حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ کہا تھا کہ اب ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں کہ کوئی تماشائی گراؤنڈ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 افغانستان کرکٹ ٹیم پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 افغانستان کرکٹ ٹیم پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی تماشائی کا
پڑھیں:
اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام لارڈز کرکٹ کلب کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں 'مفاد کے تصادم' کا الزام لگایا گیا تھا۔
اظہر الدین اسٹینڈ کا نام اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ میں 2019 میں وی وی ایس لکشمن سے بدلا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: "سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے" درخواست موصول
یہ اقدام اسوقت اُٹھایا گیا تھا جب محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے، جس کے بعد فروری 2024 میں لارڈز کرکٹ کلب نے شکایت دائر کی گئی تھی۔
لارڈز کرکٹ کلب کے مطابق قانون کے تحت ایپیکس کونسل کا رکن اپنے فائدے کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں لے سکتا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
اسٹینڈ سے نام ہٹانے کے معاملے پر سابق کپتان کا کہنا ہے کہ یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے، میں اس پر تبصرہ کرکے اس سطح تک نہیں گرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ 17 سال کی کرکٹ خدمات اور 10 سال کی کپتانی کے بعد حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے اس سلوک پر بہت دُکھ ہے، ہم اس معاملے پر 100 فیصد عدالت جائیں اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
مزید پڑھیں: "جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے"
دوسری جانب لارڈز کرکٹ کلب نے موقف اپنایا ہے کہ یہ فیصلہ شفافیت اور سالمیت کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں جبکہ سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔