اسکول یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے اغوا کیا گیا کمسن لڑکا بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کراچی میں ایک ہفتے قبل اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے اغوا کیے گئے کمسن لڑکے کو بازیاب کروا کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق لاسی گوٹھ اسکیم 33 میں قائم نجی اسکول سے 7 روز قبل اغوا کیے گئے 5 سالہ عبدالسبحان کو بازیاب کر کے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لاسی گوٹھ میں قائم نجی اسکول کے ٹیچر کو کال کر کے عبدالسبحان کو اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے لے گیا تھا۔ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں نے غلط کام کیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ 19 فروری کو درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم عامر بچے کا پڑوسی ہےاور دونوں گھرانوں میں بہت میل جول تھا۔ بچہ ان کے گھر بھی جایا کرتا تھا جبکہ وہ بچے کو اسکول بھی چھوڑنے جاتا تھا۔
ملزم عامر کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی بچے کو بہت چاہتے تھے۔ ملزم عامر لاسی گوٹھ سے گھر چھوڑ کر سرجانی لیاری گلشن نور منقتل ہوگیا تھا اور بچے کی محبت میں بہانے سے اسکول آکر اسے اپنے ہمراہ لے گیا تاہم ملزم نے اقرار کیا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔ ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔