ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے معروف کشمیری صحافی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے سینئر ممبر اطہر مسعود وانی اور ان کے بھائی ظفر وانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو بھائیوں کی رحلت خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے اور پوری حریت قیادت سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اطہر مسعود وانی کے انتقال کا غم ابھی تازہ تھا کہ ان کے بھائی ظفر وانی کے انتقال کی افسوسناک خبر آ گئی۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے انتقال

پڑھیں:

فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور

آنے والی بولی وڈ رومانٹک فلم ’ابیر گلال‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

فلم کی تشہیر کے دوران ریڈ ایف ایم انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے فواد خان کو نہ صرف خوبصورت بلکہ انتہائی پرکشش شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ فواد خان جیسے فنکار فلمی دنیا کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔

وانی کپور کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس تجربے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ 

اداکارہ نے فواد کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا نہایت خوشگوار تجربہ رہا۔ "وہ بہت معاون اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،" وانی نے کہا۔

دوسری جانب، فلم *’ابیر گلال‘* کا نیا گانا *’انگریجی رنگ رسیا‘* حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جو چند ہی گھنٹوں میں 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا *’خدایا عشق‘* بھی مداحوں میں خوب مقبول ہوا تھا۔

فلم کا ٹیزر اپریل کے آغاز میں جاری کیا گیا تھا، جب کہ مکمل فلم 9 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فواد خان کی فلم میں شمولیت پر بھارت کی کچھ ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فلم کی ٹیم کو دھمکیاں دی ہیں، تاہم پروڈیوسرز اور ہدایتکار اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور مقررہ تاریخ پر فلم ریلیز کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ادھر، بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات جن میں سنی دیول، سشمیتا سین اور امیشا پٹیل شامل ہیں، فواد خان کے فلم میں شامل ہونے کو دونوں ممالک کے درمیان مثبت قدم قرار دے چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کے انتقال پر بشپ آزاد مارشل کی تعزیت
  • ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس
  • چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت