پرویز الٰہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔
گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔
احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرویز ال ہی کو احتساب عدالت عدالت نے
پڑھیں:
پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان بارکونسل کیالیکشن میں پنجاب کی 11 میں سے 10 نشستوں کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ 2 نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ، شفقت چوہان ممبرپاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔ عاصمہ جہانگیرگروپ کے اعظم نذیرتارڑ، احسن بھون، پیرمسعودچشتی، عامر سعید راں، طاہرناصراللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔کامیاب امیدواروں کا حتمی نتیجہ 22 دسمبرکوجاری کیاجائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ پینتیس ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے انعامات تقسیم کیے وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم