Express News:
2025-04-22@01:17:12 GMT

گوسپ گرل اسٹار 39 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

ہالی ووڈ میں بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھنے والی معروف امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ اپنے ڈرامے ’بفی دی ویمپائر سلیئر‘ اور ’گوسپ گرل‘ کیلئے  مشہور تھیں۔ اداکارہ کو ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کی صبح 8 بجے نیویارک سٹی میں ان کے اپارٹمنٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جہاں پہنچ کر پولیس نے مشیل ٹریچٹن کو بے ہوش پایا۔ تاہم طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Michelle Trachtenberg (@michelletrachtenberg)

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے کیونکہ اداکارہ طبی مسائل کا شکار تھیں تاہم ان کی موت کی اصل وجہ میڈیکل ایگزامینر کے دفتر سے آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مشیل جگر کے مرض میں مبتلا تھیں اور حال ہی میں جگر کی پیوند کاری بھی کروائی تھی اس لئے ممکن ہے کہ ان کی موت طبعی ہو۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

دوسری جانب اداکارہ کے اہل خانہ نے اس دکھ کی گھڑی میں پرائیویسی فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے ہفتے کے روز ایک انسٹاگرام اسٹوری میں غزہ کے بارے میں ڈاکٹرز وداؤٹ فرنٹیئرز کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے غزہ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

20 سال سے زائد خیر سگالی سفیر اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یواین ایچ سی آر کی خصوصی سفیر رہنے والی اداکارہ انجلینا جولی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انسانی امدادی گروپ نے غزہ کی صورتحال کو ’فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے اجتماعی قبر‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنما غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شریک مجرم ہیں، انجلینا جولی

مذکورہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے اپنے فوجی حملے کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے اس میں توسیع کی، لوگوں کو زبردستی بے گھر کیا اور جان بوجھ کر ضروری امداد کو روکا۔ ’فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ ہو رہی ہیں۔‘

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے مہلک حملے غزہ میں انسانی امداد اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی حفاظت کے لیے واضح خطرات ہیں۔

مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا افغانستان کے سماجی کارکن مطیع اللہ ویسا کے نام کھلا خط

ڈاکٹرز وداؤٹ فرنٹیئرز نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا غیر انسانی اور مہلک محاصرہ، فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ انسانی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھی، فوری طور پر اٹھائے۔

پوسٹ میں جنگ بندی کے دوبارہ قیام کی امید بھی ظاہر کی گئی ہے، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 51 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں ہلاک کیا جا چکا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انجلینا جولی پوسٹ ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز غزہ

متعلقہ مضامین

  • عورتیں جو جینا چاہتی تھیں
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ
  • اور ماں چلی گئی
  • سوہانا خان کی کلاسک گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے