کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلز پارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے۔ ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جاتا رہا، آصف زرداری پہلی بار منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں میری پھوپھو کو گرفتار کیا گیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں شہباز شریف اور دیگر سیاسی لوگ گرفتار ہوئے، ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی قیدیوں کیلئے جیل مینو تک تبدیل کیا گیا، اب جیل مینو کی تبدیلی اور سہولیات فراہمی کی استدعا ہو رہی ہے۔ پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بطور سیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے ہم نے ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالفت کی، سمجھتے ہیں اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خطرناک  تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کتنی ترامیم کی گئیں، آکسفورڈ یونین  سے خطاب کے بعد انکا کہنا تھا کہ پی پی پیکا کے حقیقی مسودہ کی ہمیشہ سے مخالف رہی، بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور  اس کو سب سے پہلے  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہی کی کوششوں سے پیکا ایکٹ میں ترامیم گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بانی پی ٹی نے کہا

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ

حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
  • پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
  • جمہوریت کی مخالفت کیوں؟
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
  • سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ