آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے مسلح افواج کے غیرمتزلزل حوصلے، پروفیشنلزم، قربانیوں کو سراہا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف ایک مضبوط اور محتاط جواب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن نے پاکستان کے اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا، آپریشن نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کو اجاگر کیا، جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری جواب کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی ہوا۔
4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے، 600 سے زائد فلسطینی قیدی رہا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پورے معرکے کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھا گیا، عسکری قیادت نے پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا، علاقائی امن کے قیام کیلئے جاری کوششوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
عسکری قیادت کے مطابق مسلح افواج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج عوام کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گی، عسکری قیادت مسلح افواج مادروطن کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ بھرپور تیار ہیں۔
لیبیا کشتی حادثہ ، 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عسکری قیادت مسلح افواج
پڑھیں:
او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل تھے ۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔
کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید :