اب موٹروے پر تیز رفتاری پر جرمانے کے ساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
طیب سیف: موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔
آئی جی موٹر وے پولیس نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید برآں، جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
موٹر وے پولیس نے اس حوالے سے تیز رفتار ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کو موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے سے روکنا اور سڑکوں پر حادثات کو کم کرنا ہے۔
موٹر وے پر کار کی رفتار کا حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پبلک سروس گاڑیوں کی رفتار کی حد 110 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
آئی جی موٹر وے پولیس نے تمام ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان حدود کا خیال رکھیں، ورنہ انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت مزاج پولیس افسر شیوانی شیواجی راؤ کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’مرادنی 3‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے جوکہ 27 فروری 2026 کو ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
یش راج فلمز نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’شمار شروع ہو چکا ہے، مردانی 3 آ رہی ہے!‘ ایک اور پوسٹر میں فلم کے ہدایتکار ابھراج مناوالا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Yash Raj Films (@yrf)
رانی مکھرجی کے مطابق مردانی 3 ایک سنسنی سے بھرپور، خطرناک اور ایکشن تھرلر فلم ہے۔ ہم اپریل 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ اس کردار کو نبھانا میرے لیے ان تمام بے آواز اور بہادر پولیس اہلکاروں کے لیے خراج تحسین ہے جو ہماری حفاظت کے لیے روزانہ جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مردانی سیریز کا آغاز 2014 میں ہوا تھا، جب پہلی فلم ریلیز ہوئی۔ مردانی 2 سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔