ناظم آباد کا سسٹم ذوالفقار راہو کے سپرد،50لاکھ میں رام
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ذوالفقار راہو نے ناظم آباد کے بلڈروں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں جرأت میں خبروں کی اشاعت پر ڈی جی ایس بی سی اے کو بوکھلاہٹ کا شکار
ناظم آباد کا سسٹم ذوالفقار راہو کو دینے کے لئے مشتاق درانی نے ڈی جی ایس بی سی اے کو 50لاکھ روپے ہفتے پر رام کر لیا، ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز نے ذوالفقار راہو سے رابطے تیز کر دیے.
ذرائع کے مطابق جرأت میں خبروں کی اشاعت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے ، جس کے بعد ڈی جی ایس بی سے اے نے اپنے ہی محکمے میں مخبروں کی تلاش کی ذمہ داری ڈائریکٹر ڈیمولیشن سجاد خان کے سپرد کی ہے اور ناظم آباد سے رقم جمع کرنے کی ذمہ داری مشتاق درانی کے سپرد کی ہے جس نے سسٹم کے پرانے کھلاڑی ذوالفقار راہو سے ایک میٹنگ کرکے اسے ناظم آباد میں تعیناتی دینے کا وعدہ کیا ہے، جس کے بعد مشتاق درانی نے ڈی جی ایس بی سی اے کو ذوالفقار راہو کے حوالے سے رام کر لیا ہے اور 50لاکھ روپے ہفتہ رشوت کی مد میں دینے کا وعدہ کیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے بعد سے ذوالفقار راہو نے ناظم آباد کے بلڈروں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں، اس وقت ناظم آباد میں جن پلاٹوں سے ذوالفقار راہو نے تعیناتی سے قبل ہی رقم ڈی جی ایس بی سی اے اور مشتاق درانی کے نام پر وصول کی ہے، ان میں پلاٹ نمبر4/11بلاک 3Bناظم آباد اور پلاٹ نمبر 6/14بلاک 3G ناظم آباد شامل ہیں۔
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پشاور زلمی کو پاور پلے میں اچھا کھیلنا ہوگا، کوچ مشتاق احمد
پشاور زلمی کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاور پلے اہم ہوتا ہے، پشاور زلمی کو پاور پلے میں اچھا کھیلنا ہوگا۔
کراچی میں میڈیا ٹک میں مشتاق احمد نے بتایا کہ پشاور زلمی پاور پلے میں بہترین کھیل لے تو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔
اسپن بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز کے حساب سے پلیئنگ الیون بنائیں گے، اوس اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ دونوں لیفٹ آرم اسپنرز کو پلیئنگ الیون میں شامل کرسکتے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے لیے اسپنرز نے وکٹیں لے کر میچ جیتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپنرز کو بیٹرز ہٹ لگانے جاتے ہیں جس پر وکٹیں مل جاتی ہیں، چھکے پڑجائیں لیکن اسپنر اگر وکٹیں لے لیں تو ٹیم کے لئے فائدہ مند ہی ہوگا۔
مشتاق احمد نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر کو ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، تیس چالیس رنز بابر اعظم کے لیے کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے پانچ سال مسلسل پرفارمینس دی ہے، اتار چڑھاؤ کیریئر کا حصہ ہوتا ہے، بابر اعظم کو پشاور زلمی اعتماد دے رہی ہے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بیٹر کی صلاحیتیں بہتر ہوگئی ہیں لیکن بولر اپنے آپ کو بہتر نہیں کر پائے، پاکستان کی بولنگ پریکٹس میں کمی کی وجہ سے کمزور ہے۔
Post Views: 1