سندھ بلڈنگ، اسحق کھوڑو نے کرپٹ سسٹم کی سرپرستی شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
نواب منگنیجو نے بفرزون سے لیکرفور کے چورنگی تک سسٹم کی کمان سنبھال لی
بفرزون میں پلاٹ نمبر R 186سیکٹر 15Bپر دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج پٹہ سسٹم کو پٹہ کون ڈالے گا۔گزشتہ دنوں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے بھی موجودہ سسٹم کی سرپرستی شروع کر دی۔ ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے والے اور سسٹم کے بدعنوان کماؤافسران عرصہ دراز سے اپنے من پسند علاقوں پر قابض ہیں اور حرصِ زر میں کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے پر بضد ہیں ،اسی ضمن میں وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں قابض ڈپٹی نواب منگنیجو کا نام سامنے آیا ہے موصوف نے سسٹم کی جانب سے غیر قانونی دھندوں سے حاصل کی جانے والی ایزی منی کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے برخلاف احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر بفرزون سے لیکر فور کے چورنگی تک ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے بغیر نقشے اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی بیٹر مافیا کو چھوٹ دے رکھی ہے۔ ڈی جی کی تعیناتی نے بھی موصوف کے جاری غیر قانونی دھندوں پر کوئی اثر نہیں چھوڑا ہے ۔بفرزون 15 ۔Bمیں پلاٹ نمبر R186 رہائشی پلاٹ پر دکانیں اور 15 A4کے پلاٹ R174 کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی ناجائز تعمیرات بیٹر جاوید جتوئی نے شروع کروا رکھی ہیں۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت کو بتایا گیا ہے کہ نواب منگنیجو سے حفاظتی پیکیج لینے کے بعد جاری غیر قانونی تعمیرات کوانہدام سے مکمل محفوظ رکھنے کی ضمانت دی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔
اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال میں وزیراعلی سندھ آپ کو یہ سہولت دیں گے۔
خواتین نے ان سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ غریبوں کے پاس آئے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔