کراچی: سرجانی ٹاؤن میں چھری مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 11 اے میں چھری مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
ایس ایچ اورسرجانی ٹاون غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر11 اے میں واقع گھر میں چھری کے وار لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس جب مذکورہ گھر پہنچی تو جاں بحق شخص کی لاش گھر کے دروازے پر پڑی تھی۔
پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالعلیم ولد عبدالکریم سے ہوئی۔مقتول سرجانی سیکٹر 11 اے کارہائشی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ قتل کا واقعہ ہے۔مقتول سرجانی میں اپنے بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا کسی بات پر بہنوئی اور بہن سے جھگڑا ہوا تھا ۔اس دوران گھر میں موجود کسی فرد نے گھریلو چھری عبدالعلیم کو مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کے بعد مقتول کے بہن اور بہنوئی گھر سے فرار ہیں ۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس قتل میں جاں بحق عبدالعلیم کے بہن اور بہنوئی ملوث ہوسکتے ہیں۔
پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیاہے ،پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور بہن
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔
کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...
پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔
تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔