راولپنڈی:

موٹروے پولیس کے آئی جی نے تیز رفتاری پر جرمانہ، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ اور گاڑی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس کی  ہدایت پر تیز رفتاری کے خلاف خصوصی  مہم شروع کردی گئی ہے۔

آئی جی کے حکم کی روشنی میں موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے کیخلاف نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ گاڑی بند اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ، پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ  مقرر ہے جس کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتل

—فائل فوٹو

راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔

ملتان: 7 سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج

ملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔

بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کرکٹرپر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • عوامی مقامات پرتھوکنے والے کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا
  • لاہور، تاریخی مقامات پر تھوکنے، کوڑا پھینکنے اور توڑ پھوڑ پر جرمانہ ہوگا
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتل
  • ٹاک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ 
  • کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
  • اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی