چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی جیت کے بعد گروپ بی کا معاملہ مزید دلچسپ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگر مگر کا معاملہ بھی دلچسپ ہوگیا۔
گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔ گروپ بی میں بدھ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اب جمعہ کو لا ہور ہی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں 5 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا،بصورت دیگر افغانستان یہ میچ جیت کر 4 پوائنٹس سے تقویت پاکرسیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ یکم مارچ کو کراچی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں ہوگا۔ جیت کی صورت میں جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں شرکت کا حق دار بنے گا۔
تاہم، اگرآسٹریلیا اور جنوبی افریقا اپنے آخر میچز میں شکست سے ہمکنار ہوئے تو بہترین رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی اور دوسرا سیمی فائنل5 مارچ کو لاہور میں طے ہے۔ سیمی فائنل میں بھارت کی کامیابی کی صورت میں فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ورنہ لاہور میں ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں مارچ کو
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 295 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 8 پیسے مہنگی ہوئی، جس سے ڈالر 280.72 روپے سے بڑھ کر 280.80 روپے پر پہنچ گیا۔