نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی 12 مارچ سے شروع ہوگی اور 9 مئی تک جاری رہے گی، 12 مارچ کو محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کے چیک دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے متاثرین کیلئے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی جانب سے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے 6932 متاثرین کو مکان کی تعمیر کیلئے 14 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا، اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی ڈویژن کے دفتر کے مطابق نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی 12 مارچ سے شروع ہوگی اور 9 مئی تک جاری رہے گی، 12 مارچ کو محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کے چیک دیئے جائیں گے۔

گجرنالہ متاثرین 14 مارچ سے 24 اپریل، جبکہ اورنگی نالہ متاثرین 25 اپریل سے 9 مئی تک تعمیراتی معاوضے کی مد میں چیک حاصل کر سکیں گے۔ تمام متاثرین کو چیک محکمہ کچی آبادی کے دفتر نزد سوک سینٹر گلشن اقبال سے جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2021ء میں سپریم کورٹ نے نالوں کے اطراف سے تجاوزات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتِ سندھ کو متاثرین کی آباد کاری کا بھی حکم دیا تھا، جس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کو ان کے ڈھائے گئے مکانات کی تعمیر کیلئے فی کس ساڑھے چودہ لاکھ روپے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں متاثرین کو تیسر ٹاؤن میں 80، 80 گز کے پلاٹ دیئے جائیں گے، جہاں وہ اپنے گھر تعمیر کرسکیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نالہ متاثرین کو معاوضے معاوضے کی ادائیگی محمود ا باد نالہ جائیں گے

پڑھیں:

لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی

لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کو نجی کمپنی نے پیسے ادا کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمت پر بحالی کیخلاف اپیلوں سے پریشان شہری کی خودسوزی کی کوشش

نجی کمپنی نے عدالت میں 75 لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا جو مرحوم آصف جاوید کی 2 بیگمات میں مساوی تقیسم ہوگا۔ اس حوالے سے عدالت نے 37 لاکھ 50 ہزار کے 2 چیک آصف جاوید کی دونوں بیویوں کو دینے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس خالد اسحاق نے درخواست نمٹا دی۔ آصف جاوید کو  کو نجی کمپنی نے سنہ 2016 کو برطرف کیا تھا تاہم سنہ 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیے: کراچی میں 4 افراد کی مبینہ خود سوزی کا واقعہ قتل ہے، تحقیقات کی جائیں، رشتہ داروں کا مطالبہ

نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس نے سنہ 23 نومبر 2020 اپیل خارج کردی  تھی۔ بعد ازاں نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا تھا۔ سائل آصف جاوید کا کیس سنہ 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔

یاد رہے کہ خانیوال کے رہائشی آصف جاوید نے فروری میں لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی تھی جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف جاوید خودسوزی کرنے والے کے لیےرقم لاہور لاہور خودسوزی

متعلقہ مضامین

  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • گلیسپی کا واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام غیر حقیقی ہے، پی سی بی
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • جماعت اسلامی کی پرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کی پُرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک، اسلام آباد ریڈزون بھی سیل کردیا گیا
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان
  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے