شامی علویوں اور باغیوں کے درمیان محاذ آرائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ القرادحہ کے مقامی افراد چاہتے ہیں کہ شام پر قابض، مسلح باغی فورسز ان کے علاقے سے باہر نکل جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آج شامی باغیوں نے مغربی علاقے "القرادحہ" پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران انہوں نے متعدد مقامی افراد کو حراست میں لے لیا جس کے بعد وہاں کے افراد میں اشتعال کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے باغی حکومت کی قائم کردہ پولیس پوسٹ کا محاصرہ کرتے ہوئے زیرحراست افراد کی رہائی کا فوری مطالبہ کیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس محاذ آرائی کے دوران باغیوں کو دمشق کی جانب سے ہتھیار اور گولہ و بارود ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ وہ عوامی احتجاج کا گلہ گھونٹ سکیں۔ اسی واقعے کے حوالے سے الجزیرہ نے رپورٹ دی کہ القرادحہ کے مقامی افراد چاہتے ہیں کہ شام پر قابض، مسلح باغی فورسز ان کے علاقے سے باہر نکل جائے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسی صورت حال میں رونماء ہوا ہے کہ جب رواں برس جنوری کے مہینے میں شمالی و مغربی شام میں ہزاروں علویوں نے وسیع مظاہرے شروع کئے۔ یہ مظاہرے، علویوں کے برجستہ روحانی امام کی قبر کی بے حرمتی کے نتیجے میں شروع ہوئے تھے۔ تاہم کچھ ہی گھنٹوں کے بعد شام کی قابض حکومت سے وابستہ باغی فورسز نے ان مظاہروں پر قابو پا لیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک ctd raids WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر پہاڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں اور بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔