پاراچنار میں طلباء کا اجتماعی تعلیمی قتل
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: پاراچنار پر جو تعلیمی حملے ہو رہے ہیں، طلباء کے ساتھ تعلیمی سطح پر امتحانات میں جو اجتماعی زیادتی کی جا رہی ہے، اس کا محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت جواب دینگے۔ ناظرین اس حوالے سے عجیب معلومات اس ویڈیو میں مشاہدہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: استاد ایس این حسینی
پاراچنار میں عوام کو ایک طرف شیعہ سنی فسادات کی شکل میں کچلا اور قتل کیا جا رہا ہے۔ جس میں علاقائی فسادات کو سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹی ٹی پی، خوارج، مقامی دہشتگردوں نیز مقامی تنازعات کو بنیادی سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر پاراچنار پر جو تعلیمی حملے ہو رہے ہیں، طلباء کے ساتھ تعلیمی سطح پر امتحانات میں جو اجتماعی زیادتی کی جا رہی ہے، اس کا محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت جواب دینگے۔ ناظرین اس حوالے سے عجیب معلومات اس ویڈیو میں مشاہدہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
ہری پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے تعاون سے ایک فلاحی ادارے کی جانب سے 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ترک فلاحی تنظیم کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نوبیاہتا جوڑوں کا نکاح پڑھایا اور ہر دلہن کو ضروریات زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا۔ 41 جوڑوں کو مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے برائیڈل گفٹس دیے گئے، جبکہ ترکیہ کے مہمانوں کی جانب سے ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی بھی دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے ترکیہ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کے اہتمام کو قابل تحسین قرار دیا اور حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔
فلاحی ادارے کے چیئرمین ندیم احمد خان نے بتایا کہ گزشتہ 25 برس سے یہ ادارہ مستحق اور یتیم بچیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کر رہا ہے اور اب تک 456 بچیوں کی شادی کروائی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو والدین اپنی اولاد کی شادی پر مہیا کرتے ہیں، تاکہ ہر دلہن کا رخصتی کا لمحہ یادگار اور باعزت ہو۔