پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ازبک نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ازبکستان کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل برخونوف احمد جملوویچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیر دفاع اعلیٰ سطح دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز پہنچے اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ عسکری تعاون کو فروغ دینے کے امور، مشترکہ تربیت اور ہوابازی کے شعبے میں تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ازبک نائب وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
نہایت حوصلہ مندی اور ہمت کیساتھ خدشات کا اظہار کیجیے یہ بھی جائزہ لیجیے کہ کیا آپ یہ کام صرف اپنے کسی عذر یا بہانے کے سب ملتوی کر رہے ہیں؟
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا اور کہا کہ ازبک فضائیہ کے پائلٹس اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دیرینہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیر دفاع نے ہوا بازی کی صنعت میں پاک فضائیہ کی ترقی کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان فضائیہ سے فضائیہ تک تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ازبک نائب وزیر دفاع نے مشاق طیاروں کی خریداری کے ذریعے ازبک بیڑے میں توسیع کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ دونوں ملکوں نے باہمی مہارت کے تبادلے کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ابا جی نے ہمیشہ ہی بناء مانگے ہم بہن بھائیوں کو سب کچھ خرید کر دیا،جب خود باپ بنا تو بہت سی باتیں سمجھ آ گئیں جو بچپن یا جوانی میں سمجھ نہ آ تی تھیں
ازبک وفد نے سائبر کمانڈ اور قومی انٹیلیجنس، نگرانی اور مربوط فضائی آپریشنز سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں وفد کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ شیخ عبداللہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔ اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔