خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن رجسٹریشن مہم کا آغاز 25 فروری سے کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ، آن لائن رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا۔ حکومت خیبر پختونخوا نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن رجسٹریشن مہم کا آغاز 25 فروری سے کردیا ہے۔ دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر لگایئں تاکہ تمام سرکاری ملازمین بروقت مطلع ہوں اور وقت پراپنی درخواستیں دستک ایپلیکیشن پر آن لائن جمع کر سکیں۔ ایپ پر درخواست فارم دستیاب ہیں جسے پلے سٹور، ایپل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین خیبر پختونخوا
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان اقدامات میں پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام شامل ہیں۔
اس حوالے سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 8 رکنی ”پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی“ تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے، فلم سازوں کی درخواستوں کے جائزے، اور باکس آفس مراعات سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کمیٹی کے ذمے ہو گی۔ کمیٹی کو کسی بھی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے مخصوص جگہ مختص کر دی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹس دی جائیں گی۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ان منصوبوں کے ڈیزائن اور عملی اقدامات پر ابتدائی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔
فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے ان اقدامات کو ”تاریخی پیش رفت“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلے پاکستانی سینما کو ایک نئی زندگی عطا کریں گے۔
Post Views: 1