حکومت صنعتی شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کوشاں
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے تعاون سے ملک کے صنعتی شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان زونز کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے جدید خطوط پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
خصوصی اقتصادی زونز کا بنیادی مقصد برآمدات کی صلاحیت کو بڑھانا، تجارتی خسارے کو کم کرنا، اقتصادی تحفظ کو فروغ دینا اور مغربی ممالک سمیت عالمی منڈی میں تین ارب صارفین تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں وافر مقدار میں خام مال اور بنیادی ڈھانچے کی دستیابی بہت ضروری ہے۔توقع ہے کہ ان اقتصادی زونز سے 2028 تک ملازمتوں کے پانچ لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے اور عالمی برآمدات کے لیے تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کے منفرد مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری صنعتی شعبے کے لیے
پڑھیں:
اقتصادی ترقی کیلئے قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: شزہ فاطمہ
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان کی تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے مضبوط اور جدید قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ملک کی اقتصادی ترقی جدت اور روزگار کے مواقع کے لیے ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونگ فورجی آفس میں اعلی سطح اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوو جن لی نے کہاکہ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔