ایئر چیف مارشل سے ازبک فضائیہ کے کمانڈرز کی ملاقات، فو جی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
راولپنڈی: ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے ازبک فضائیہ کے کمانڈر نے ایئر ہیڈ کواٹرز میں کی ملاقات کی جس دوران دوطرفہ فوجی تعاون کے فروغ، ایرو اسپیس ڈومینز میں مشترکہ تربیت اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل برخونوف احمد جمالو وچ کو سلامی دی ، سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔
ایئر چیف نے کہا کہ ازبک فضائیہ کی تکنیکی تربیت کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ تعلقات علاقائی امن وسلامتی کیلئے ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
ازبک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور میجر جنرل برخونوف احمد جمالووچ نے ہوا بازی کی صنعت میں فروغ کیلئے پی اے ایف کے کردار کو سراہا۔
معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان فضائیہ سے فضائیہ کے تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔ ازبک فضائیہ کے موجودہ مشاق طیاروں کے بیڑے کو وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں سائبر،اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیتوں کے جامع دوطرفہ تبادلے پر اتفاق ہوا ۔
وفد نے پی اے ایف سائبرکمانڈ اور نیشنل آئی ایس آر اور انٹیگریٹڈ ایئر آپریشن سنٹر کابھی دورہ کیا ۔ ازبک وفد کو پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارےمیں بریفنگ دی گئی
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ازبک فضائیہ کے
پڑھیں:
چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر مسٹر ڈینیل آرسینلٹ نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کا بہترین وقت ہے اس لئے کینیڈا کے سرمایہ کار پنجاب کے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں جوائنٹ وینچر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل،زراعت،مائننگاور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پنجاب کے ترجیحی سیکٹر ہیں۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے جہاں حکومت صنعتی یونٹس لگانے کے لئے عمارات بناکر رینٹ پر دے گی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کینیڈا میں ماہ جولائی میں بزنس کانفرنس ہوگی پنجاب سے بزنس کمیونٹی کاوفد بزنس کانفرنس میں شرکت کرے گا جبکہ میں اپنے کینیڈا دورہ کے دوران بزنس کمیونٹی سے ملوں گا۔
یکٹنگ ہائی کمشنر کینیڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔کینڈا اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔کینڈا پنجاب حکومت کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لئے بھی تیار ہے۔ملاقات میں چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ منتہی اشرف،ورلڈ ٹریڈ ڈیولپر ز کے تنویر رانا اور دیگر بھی موجود تھے۔