ریٹارئرمنٹ کے متعلق خبروں پرقومی کرکٹر فخرزمان کا بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
قومی کرکٹر فخرزمان نے ریٹارئرمنٹ کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کردی ۔
فخرزمان نے پی سی بی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے بھی ریٹارئرمنٹ کے حوالے سے کافی خبریں سنی ہیں، میری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے، تھائی رائیڈ کی وجہ سے سوچا تھا کہ کرکٹ سے کچھ دیر بریک لوں، ابھی تک میرے ذہن میں ایسا کچھ نہیں ہے، میں چاہتا ہوں کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلوں، انشاء اللہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ایک مہینے کے اندر اندر دوبارہ ٹریننگ شروع کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی بڑا ایونٹ ہے ، 2017 چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ کافی یادیں ہیں، میرے ذہین میں تھا کہ شاید یہ ٹورنامنٹ میرے لئے لکی ثابت ہو گا، ون ڈے فارمیٹ ایسا ہے جو میں پسند کر تا ہوں، میں نے اس ٹورنامنٹ کے لئے خصوصی طور پر کافی کچھ سوچا ہوا تھا، بیماری سے جب ٹھیک ہوا تو اسی ٹورنامنٹ کے لئے تیاری شروع کر دی تھی، ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ آپ زیادہ وقت لو مگر میں نے پہلے ہی تیاری شروع کر دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ کافی مضبوط ہوں ، میرے اوپر کافی بار اس طرح کا وقت آیا ہے، اپنے جذبات پر قابو نہیں پاتا کبھی کبھی، بیٹے نے بھی کہاکہ تھا آپ درد میں کھیل رہے تھے۔
فخر زمان نے بتایا کہ جب انجری ہو گئی تو درد سے اندازہ ہو گیا تھا کہ میرے لئے چیمپئنز ٹرافی ختم ہو گئی، نیوزی لینڈ کےخلاف اگر اوپننگ کرتا تھا تو شایدچیزیں مختلف ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ ٹارگٹ میں اوپنرز کا رول ہوتا ہے کہ پہلے 10 اوورز میں تیز رنز کریں۔
انہوں نے کہا کہ انجری کے دوران فیلڈنگ اسی لئے کی تھی تاکہ اوپن کروں، کبھی کبھی لوگوں کی امیدیں زیاد ہ ہوتی ہیں مگر آپ کچھ کر نہیں سکتے۔ مزید کہا کہ میں نے ریڈبال پر بھی فوکس کیا مگر کوچز کی اپنی پلاننگ ہوتی ہے ، ابھی بھی چاہتا ہوں کہ ریڈبال کھیلوں، آج کل اسٹرائیک ریٹ زیادہ ضروری ہے، اگر رسک لیتے ہیں تو رنز بن سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
سوریا کمار یادو کی فارم میں کمی کیوں آئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا تجزیہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز سوریا کمار یادو کی حالیہ ناقص کارکردگی پر سابق بھارتی کرکٹر اور بیٹنگ کوچ سنجے بانگر نے اہم نکات سامنے رکھ دیے ہیں۔ ان کے مطابق سوریا کمار کی فارم میں گراوٹ کی بڑی وجہ بھارتی ٹیم کا لچکدار بیٹنگ آرڈر ہے، جس نے بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے کردار کو متاثر کیا ہے۔
ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے بانگر نے کہا کہ یہ سب ٹیم مینجمنٹ کی سوچ کا نتیجہ ہے، جہاں بیٹنگ آرڈر میں نمبر تین، سات اور آٹھ کو کھلا رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے سوریا کمار یادو کو ایک واضح اور مستقل پوزیشن ملتی ہے، جہاں وہ زیادہ تر تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں۔
بانگر کے مطابق سوریا کمار یادو جیسے معیاری کھلاڑی کو جتنی زیادہ گیندیں ملیں، وہ اتنا ہی بہتر انداز میں میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سوریا ابتدا میں نمبر تین پر بیٹنگ کرتے تھے تو وہ کہیں زیادہ مؤثر نظر آتے تھے، کیونکہ انہیں پیچھے وکٹیں گرنے کا دباؤ نہیں ہوتا تھا۔
اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے سنجے بانگر نے بتایا کہ آئی پی ایل میں سوریا کمار نے 16 اننگز میں 65 کی شاندار اوسط اور 168 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے، جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں مختلف نمبروں پر بیٹنگ کے باعث ان کی کارکردگی متاثر ہوئی، جہاں ان کی اوسط صرف 14 اور اسٹرائیک ریٹ 126 رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادو گزشتہ برس نومبر کے بعد سے کسی بھی فارمیٹ میں نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں، جس نے ان کی فارم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔