کراچی:

قومی ٹیم کے سابق کوچ مشتاق احمد نے وقار یونس اور وسیم اکرم کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

مشتاق احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان فخر عالم کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جو انہوں نے اپنے پروگرام میں چلایا۔ اس ویڈیو میں مشتاق احمد نے پروگرام میں بطور مہمان بیٹھنے والے وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر گفتگو کی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ وقار یونس اور وسیم اکرم میرے سابق کولیگ ہیں جن سے مجھے پیار ہیں مگر یہ دونوں میری کوچنگ کا مذاق اڑاتے ہیں تو اب میں وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے کا نوٹس بھیج رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کا جدید زمانہ ہے اور قانون میں بہت زیادہ ماڈرنائز ہوگیا ہے۔ میرا وکیل دونوں کو جلد قانونی نوٹس بھیجے گا۔

مشتاق احمد نے فخر عالم کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا کہ وقار یونس کو بتادیں کہ لڑائی قد سے نہیں حوصلے اور بہادری سے ہوتی ہے لہذا میرے قد پر نہ جائیں۔

اس ویڈیو پر وقار یونس اور وسیم اکرم نے قہقہ لگایا اور کہا کہ مشی بھائی کے ویڈیو کے بعد پروگرام اچھا ہوجائے گا۔ دونوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشتاق احمد نے اور وسیم اکرم وقار یونس کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر
  • عماد وسیم کا نیا انداز جشن تنقید کی زد میں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر
  • ایران کا جوہری پروگرام(3)
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
  •  او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد