سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کی پالیسی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زیر التوا مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی متحرک
پالیسی کے تحت ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا اور تمام انتخابی عذرداریوں کو بھی سماعت کے لیے جلد مقرر کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی جاری کردہ پالیسی کے تحت مقدمات کی منتقلی، کمپرومائز اور فیملی مقدمات کوبھی سماعت کے لیے جلد مقرر کیا جائے گا اور ایسے مقدمات میں جلد سماعت کے لیے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیے: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کرگئی
جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر کی طرف سے دائر کی جائے گی۔ تاہم جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا۔
پالیسی کے تحت درخواست کے ہمراہ مقدمے میں ہنگامیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر صرف نئی وجہ کی بنیاد پر ہی جلد سماعت دوبارہ دائر ہوسکے گی۔
مزید پڑھیں: 22 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہونے کی وجہ فضول مقدمے بازی ہے، جسٹس منصور علی شاہ
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی زیر التوا مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے متحرک ہوئے تھے۔ انہوں نے عدالتی نظام میں خرابیوں کی تشخیص اور ان کے تدارک کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ مذکورہ ٹیم کی ذمے داریوں میں عدالتی نظام میں پائی جانے والی خرابیوں کی تشخیص اور پھر ان کے تدارک کی تجاویز شامل تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ سپریم کورٹ جلد سماعت پالیسی سپریم کورٹ زیر التوا مقدمات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ سپریم کورٹ جلد سماعت پالیسی سپریم کورٹ زیر التوا مقدمات زیر التوا مقدمات جلد سماعت کی سپریم کورٹ مقدمات کی سماعت کے کے لیے
پڑھیں:
نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر
نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)9مئی کے مقدمات کے سلسلے میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ عدالت نے فرد جرم کے لیے تاریخ بھی مقرر کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے مزید 7 مقدمات کے ملزمان میں چالان نقول تقسیم کر دی گئیں۔
چالان کی نقول شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب، زرتاج گل سمیت دیگر ملزمان میں تقسیم کی گئیں۔تمام 11مقدمات میں چالان نقول تقسیم کا عمل مکمل ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔9مئی کے 11 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر تھانہ صدر واہ، ٹیکسلا، سول لائن، صادق آباد اور تھانہ سٹی کے 7مقدمات کے چالان کی نقول عدالت میں پیش کی گئی جب کہ ملزمان شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب، زرتاج گل، عارف عباسی، میاں عمران حیات سمیت دیگر کو تقسیم کی گئیں۔
سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی ائی اور دیگر ملزمان کے وکلا جب کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے 9 مئی مقدمات کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، عمر ایوب و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔