پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے ملک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں مختلف ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان میں مائنز اینڈ منرل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-32
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زاید ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور برطانیہ نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک برطانیہ تعاون کے لیے ماحولیات، قدرتی وسائل اور گرین ٹیکنالوجیز کے فریم ورک میں گرین کومپیکٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اہم ترقیاتی پیش رفت سے پاکستان کی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔