آئی سی سی ون ڈے پلئیرز اور بولرز رینکنگ جاری کردی گئی،فخرزمان تین درجے تنزلی کے بعد 18 ویں، رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 20 نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی کی جانب سےون ڈے اورپلئیرزرینکنگ جاری کردی گئی،بھارت کے شھبمن گل ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں،پاکستان کےبابراعظم دوسری پوزیشن جبکہ بھارت کےویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے ۔نیوزی لینڈ کےول ینگ 8 درجےترقی کے بعد 14 ویں نمبرپرآگئےانگلینڈ کے بین ڈکٹ 27 درجےترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آ گئے،فخر زمان تین درجےتنزلی کےبعد 18 ویں اورمحمد رضوان 4 درجےتنزلی کےبعد 20 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر برقرار ہیں،پاکستان کے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں پانچ درجےتنزلی 9 ویں نمبر پرچلے گئے،آسٹریلیا کے ایڈم زمپا دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ایڈم زمپاکارینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔اس کےعلاوہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے،نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 26 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ویں نمبر پر کے بعد

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
  • امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے:وفاقی وزیرخزانہ
  • مانتے ہیں ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں: روی بوپارہ
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین