بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کیلئے تیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کیلئے تیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پنجاب حکومت کو قانون سازی فوری مکمل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات اوراسپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانچ بار انتخابی قوانین تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن 3 بار حلقہ بندیاں کر چکا، 2 بار الیکٹورل گروپس کی فہرست سازی ہوئی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ اسمبلی میں پیش کر دیا، قانون سازی مکمل ہوتے ہی رولز بنائے جائیں گے، انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون سازی مکمل ہوتے ہی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن صوبائی حکومت نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ینگ پارلیمنٹری فورم بورڈ کے نو منتخب عہدیداروں نے ملاقات کی۔ سپیکر نے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے عمل میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ایک ترقی یافتہ اور باشعور معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ ملاقات میں صدر آمنہ حسن، جنرل سیکرٹری سلمان شاہد، سینئر نائب صدر منصور اعظم، نائب صدر حسن رضا، جوائنٹ سیکرٹری محمد انس، فائننس سیکرٹری انعام باری، انفارمیشن سیکرٹری زرناب شیر سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال، چیئرمین پی اے سی ٹو سید علی حیدر گیلانی اور دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ کیک کاٹا اور کامیاب ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سپیکر نے کہا نوجوانوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے ینگ پارلیمنٹرینز فورم ایک موثر اور فعال پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں کی رہنمائی اور نمائندگی کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔