پیکا قانون آئیڈیل نہیں لیکن اپنی مجوزہ شکل سے بہتر ہے، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیکا قانون کوئی آئیڈیل قانون تو نہیں ہے لیکن یہ اس سے بہت بہتر ہے جو شروع میں تجویز کیا گیا تھا جسے مشاورت کے بعد قدرے بہتر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا
آکسفورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا قانون میں شامل رہی ہے اور اس میں ترامیم کرائی ہیں، پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیے: مریم نواز کی ایک برس کی کارکردگی پر اشتہار، ’جن اخبارات نے اشتہار چھاپا ان پر پیکا نہیں لگتا؟‘
پیکا قانون کی طرح 26 ویں آئینی ترمیم کا بھی دفاع کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں بہت مثبت کردار ادا کیا ہے تاہم 26 ویں ترمیم اصل شکل میں نہیں بلکہ کچھ مختلف شکل میں منظور ہوئی ہے۔ اس ردوبدل کی وجہ انہوں نے مذکورہ قانون سازی پر جمعیت علمائے اسلام سے مشاورت قرار دی۔
’ہمیں ہر ٹوئٹ، پوسٹ کنٹرول کرنے کی خواہش ترک کرنی ہوگی‘ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بہت مستحکم نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہر چیز، ہر رائے، ہر ٹوئٹ اور ہر ہیڈ لائن کو کنٹرول کرنے کی خواہش ترک کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت سے منظور، صدر زرداری آج دستخط کریں گے
بلاو بھٹو نے کہا کہ میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا اور سوشل میڈیا کو تو کسی صورت کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26ویں آئینی ترمیم آکسفورڈ یونیورسٹی بلاول بھٹو زرداری پیکا قانون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 26ویں ا ئینی ترمیم ا کسفورڈ یونیورسٹی بلاول بھٹو زرداری پیکا قانون پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پیکا قانون
پڑھیں:
پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔
اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید :