Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:24:20 GMT

ابو ظبی کے ولی عہد کل پاکستان پہنچیں گے

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

ابو ظبی کے ولی عہد کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں. دورے کے دوران انھیں نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے. سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد کل پاکستان کا دورےپر اسلام آبادد پہنچیں گے۔ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے .

وہ یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا اور نشان پاکستان سے نوازنے کیلئےخصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ابو ظہبی کے ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔شیخ خالد ابو ظہبی کی سپریم کونسل برائے مالیاتی واقتصادی امور کے رکن اور انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی رکن ہیں جبکہ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔ابوظبی ولی عہد سربراہ نیشنل سیکیورٹی اور ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں.مارچ 2023 میں انہیں ابوظہبی کا ولی عہد اور ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔پاکستان میں کاروبار،تجارت ،سرمایہ کاری کے تناظر میں ابوظبی ولی عہد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محمد بن زید النہیان کے ولی عہد شیخ خالد

پڑھیں:

شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 

لاہور(این این آئی) شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی منائی گئی ۔علامہ محمد اقبالؒ نے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکی، 1930ء میں آپ کا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور قائد اعظمؒ کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد علامہ اقبالؒ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلینڈ چلے گئے جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔آپ نے اورینٹیئل کالج میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیئے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا، علامہ اقبالؒ وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں بھی حصہ لیا، 1922ء میں حکومت کی طرف سے آپ کو ’سر‘ کا خطاب ملا۔مفکر پاکستان کا شمار برصغیر پاک و ہند کی تاریخ ساز شخصیات میں ہوتا ہے، علامہ اقبالؒ نے ناصرف تصور پاکستان پیش کیا بلکہ اپنی شاعری سے مسلمانوں، نوجوانوں اور سماج کو آفاقی پیغام پہنچایا۔علامہ اقبالؒ کے معروف مجموعہ کلام میں بانگ درا، ضرب کلیم، ارمغان حجاز اور بال جبریل شامل ہیں، موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ علامہ اقبالؒ کے کلام کے ذریعے اتحاد اور یگانگت کا پیغام عام کیا جائے۔مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی، علامہ اقبال کی کاوشوں سے ہی تحریک پاکستان نے زور پکڑا اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں 14 اگست 1947ء کو ایک آزاد وطن پاکستان حاصل کرلیا۔پاکستان کی آزادی سے قبل ہی علامہ اقبال 21 اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے تھے تاہم ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی، قوم کے اس عظیم شاعر کا مزار لاہور میں بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے