لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری 2025)پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی، یہ انگوٹھی ایک دوست کی جانب سے دوست کیلئے ہے ایک تحفہ ہے،دودی خان نے راکھی ساونت کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے،راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات نے آج کل سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی ہوئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ ان کی شادی کسی دوست سے کروائیں گے اورراکھی ساونت پاکستان کی بہو بنیں گی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی جواب دیتی رہیں۔ راکھی ساونت اور دودی خان کا تعلق سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر رہا ہے اور ان کی دوستی کو لے کر مختلف تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔چند روزقبل پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے دبئی میں ملاقات کی تھی ۔ملاقات کے موقع پر راکھی ساونت نے دودی پر شکایات کی برسات کردی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تم نے مجھ سے شادی کا وعدہ کر کے مجھے بیچ راستے میں چھوڑ دیاتھااور شادی نہ کرنے کا یوٹرن لے لیا جس پر دودی خان نے راکھی ساونت کو مختلف جواز پیش کئے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے کہا تھا کہ مجھے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے۔

راکھی ساونت میری دلہن تو نہیں بن سکیں تھیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے۔سوشل میڈیا پرکی گئی پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی جو کئی لوگوں کو پسند نہیں آئی تھی جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ لوگوں کی تنقید کے بعد میں نے راکھی ساونت سے شادی کرنے کافیصلہ واپس لے لیا تھا اب میں راکھی ساونت کی اپنے ہی کسی دوست اور بھائی سے شادی کروائیں گے۔

بعدازاں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان کی جانب سے شادی کرنے کے انکار پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ کہنا تھا کہ دودی خان کی جانب سے بیک فلیپ اور مسلسل یوٹرن ان کیلئے تکلیف دہ ثابت ہو رہے تھے۔ پاکستانی لڑکے ان کی زندگی کو بہت پیچیدہ بنا رہے تھے۔بھارتی اداکارہ نے پاکستانی آرٹسٹ متھیرا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ وہ دودی خان پر بھروسہ کرتی تھی کیونکہ وہ پاکستانی تھے اور ان کے اچھے دوست بھی تھے لیکن اب دودی خان نے شادی کے حوالے سے اپنی پوزیشن سے اتنا یوٹرن لیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے راکھی ساونت راکھی ساونت کو سوشل میڈیا پر تھا کہ

پڑھیں:

دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا  

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس رضا کاظمی نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں کو ہی بچے کی کسٹڈی کا حق دار قرار دے دیا۔

جسٹس احسن رضا کاظمی نے نازیہ بی بی کی درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے دوسری شادی کی بنیاد دس سالہ بچے کو ماں سے لیکر باپ کو دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا کہ بچوں کے حوالگی کے کیسز میں سب سے اہم نقطہ بچوں کی فلاح وبہبود ہونا چاہیے، عام طور پر ماں کو ہی بچوں کی کسٹڈی کا حق ہے، اگر ماں دوسری شادی کر لے تو یہ حق ضبط کر لیا جاتا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ یہ کوئی حتمی اصول نہیں ہے کہ ماں دوسری شادی کرنے پر بچوں سے محروم ہو جائے گی، غیر معمولی حالات میں عدالت ماں کی دوسری شادی کے باوجود بچے کی بہتری کی بہتری کےلیے اسے ماں کے حوالے کرسکتی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ کیس میں یہ حقیقت ہے کہ بچہ شروع دن سے ماں کے پاس ہے، صرف دوسری شادی کرنے پر ماں سے بچے کی کسٹڈی واپس لینا درست فیصلہ نہیں، ایسے سخت فیصلے سے بچے کی شخصیت پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔

 جج نے قرار دیا کہ موجودہ کیس میں میاں بیوی کی علیحدگی 2016 میں ہوئی، والد نے 2022 میں بچے کی حوالگی کے حوالے سے فیصلہ  دائر کیا،  والد اپنے دعوے میں یہ بتانے سے قاصر رہا کہ اس نے چھ سال تک کیوں دعوا نہیں دائر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ والد نے بچے کی خرچے کے دعوے ممکنہ شکست کے باعث حوالگی کا دعوا دائر کیا، ٹرائل کورٹ نے کیس میں اٹھائے گئے اہم نقاط کو دیکھے بغیر فیصلہ کیا، عدالت ٹرائل کورٹ کی جانب سے بچے کی حوالگی والد کو دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی  ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کے بغیر پیدا بچے کا کیس، فیملی کورٹ کا باپ کو کفالت کا حکم
  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا  
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے والا لباس کیوں پہنا؟ نوجوان گرفتار
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف
  • خیرپور: کم عمر میں شادی، نکاح خواں، لڑکی کا والد اور گواہ گرفتار