عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی کارکردگی، فنڈز کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ مانگی ہے، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کےرکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کےپہلے ہفتےمیں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنےکا حکم ملا ہے، تمام وزراء، مشیر اور معاونین کمیٹی کےسامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے، کابینہ اراکین فنڈز اور ان کےاستعمال سےمتعلق کمیٹی کو معلومات دیں گے۔
قاضی انور نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کرکےرپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائےگی، گزشتہ روز وزیرخوراک نےکمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دے دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کارکردگی پی ٹی آئی
پڑھیں:
ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سےمتعلق کیس کی سماعت کےدوران جسٹس محسن کیانی کے اہم ریمارکس
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگوں کا حکومت سے اپنے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے پیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے چار سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پی بی سی نے مؤقف اپنایا کہ آج یا کل تک تنخواہ ادا کردی جائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ باقی واجبات کب تک اداکردیں گے؟ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رہے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ ان سے حلف نامہ لے لیں اگر اپیل منظور ہوگئی تو تمام پیسے واپس کردیں گے، عدالت نے ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی