پاکستان بزنس فورم کا تاجروں کیلئے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کردیا۔ چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے حکومت سے تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آسکے۔
پاکستان بزنس فورم کے رہنما نے کہا بڑے دکاندارپر ماہانہ 20 ہزار اور چھوٹے دکاندار پر10 ہزار روپے ٹیکس کی سفارش کی ہے جب کہ گاؤں اور چھوٹے قصبوں کےدکانداروں پر 5 ہزارفکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اہداف پورے کرنے کے لیے فکسڈ ٹیکس کی وصولی بجلی بلوں سےکی جاسکتی ہے، فکسڈ ٹیکس دینے کے بعد تاجر سے کسی قسم کا مزید سوال نہ ہو۔پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ اگر معیشت چلانی ہے تو بغیر دباؤ کے فکسڈ ٹیکس رجیم کو نافذ کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد:پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی۔
پی ای سی گورننگ باڈی اجلاس میں ینگ انجینئرز فورم کے قیام کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز کا نمائندہ پلیٹ فارم ہوگا۔
ملک بھر سے ینگ انجینئرز کی ایسوسی ایشنز کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
فورم ینگ انجینئرز کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، ینگ انجینئرز کی لیڈر شپ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فورم کے تحت نوجوان انجینئرز کے لیے ٹریننگز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
نوجوان انجینئرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔
چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوانوں کی آواز بنے گا، نوجوان انجینئرز کی رہنمائی اور مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوجوان انجینئرز کا قومی ترقی میں کلیدی کردار ہے، فورم نوجوان انجینئرز کے لیے ایک شفاف اور موثر پلیٹ فارم بنے گا۔
Post Views: 1