آئی ایم ایف نے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی مجوزہ رعایت مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی مجوزہ رعایت مسترد کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کردی۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے، الیکٹریکل گاڑیوں کی تیاری کے خام مال پر بھی سیلزٹیکس کی رعایت نہ دی جائے۔
آئی ایم ایف حکام نے کہا کہ لوکل سپلائی، پرزوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے، الیکٹریکل وہیکل پرآئندہ نئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔
بجلی بلوں میں 21 ارب کی اووربلنگ،ملوث افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے کا انکشاف
خیال رہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کی الیکٹریکل وہیکل کی مینوفیکچرنگ پر سیلزٹیکس چھوٹ کی تجویز تھی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا الیکٹرک سٹی ایفیشینسی ریفارمز اور پاور سبسڈی ریفارمز کا بھی مطالبہ کردیا۔ الیکٹرک وہیکل کیلئے چارجنگ اسٹیشن،اوگرا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میکنزم پرآج مذاکرات شیڈول ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف ٹیکس کی
پڑھیں:
کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے شہر سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث سیہون میں پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کینالز منصوبوں کے خلاف پورا سندھ سراپائے احتجاج ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے حوالے سے کہا ہے کہ عمر کوٹ کے عوام نے بتا دیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں۔
کینالز کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وفاق کے سامنے کینالز کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، عوام کینالز منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وکلاء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ روز جلسہ کیا، 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ ہوگا۔