Express News:
2025-04-22@06:24:53 GMT

آزاد کشمیر میں ساتواں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

مظفرآباد:

ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا جو خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ پارک آزاد کشمیر میں 50 آئی ٹی مراکز کے قیام کے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ڈڈیال میں قائم ہونے والا یہ ساتواں فعال ٹیکنالوجی پارک بن گیا ہے۔ اس سے قبل یہاں 20 فری لانسنگ ہبز پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔  

ڈڈیال سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں جدید ترین آئی ٹی سہولیات، تیز رفتار انٹرنیٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے انکیوبیشن مراکز موجود ہیں۔

یہ پارک نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی آئی ٹی ماہرین، کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کے لیے ترقی کی راہیں کھولے گا۔

مقامی سافٹ ویئر انجینئر شہزاد علی نے کہا کہ ہم سب یہاں فری آف کاسٹ کام کر رہے ہیں، اس پارک سے میں اور میری ٹیم بہت مستفید ہو رہے ہیں۔

ڈڈیال کے عوام نے ایس سی او کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔  

راولاکوٹ میں یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد 

ادھر راولاکوٹ میں یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں نوجوان طلبہ و طالبات، صحافیوں اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد ففتھ جنریشن وار، سوشل میڈیا کے مثبت و منفی اثرات، اور ڈِس انفارمیشن و مِس انفارمیشن جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔  

مقررین نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں سنسنی خیز اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر عوام میں بے اعتمادی پیدا کر رہی ہیں۔

انہوں نے شام اور لیبیا جیسے ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ففتھ جنریشن وار کے تحت سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ قومی بیانیے کو کمزور کیا جا سکے۔  

ورکشاپ میں شرکاء نے گہری دلچسپی لی اور مقررین سے سوالات کیے، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس معلوماتی سیشن کے انعقاد پر پاک فوج اور حکومتِ آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید ایسے پروگرامز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی پارک سافٹ ویئر

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما

ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سید نصیر حسین نے ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے اور اب جب کہ مقبوضہ علاقے میں ایک حکومت قائم ہے تو اس میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے پہلے بھی احتجاج کیا ہے اور ہم اس کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں کیونکہ یہاں اب بھی لوگ مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیار
  • نکیال آزاد کشمیر۔۔۔ بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
  • پارک ویو سٹی اسلام آباد: رہائشیوں کا شدید احتجاج، اضافی چارجز اور ناقص سہولیات پر برہمی​
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
  • مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما