Islam Times:
2025-04-22@14:12:28 GMT

پرانے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

پرانے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع

محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا جبکہ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 رکھی گئی تھی۔ دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔ تاہم ابتدائی مشق کے دوران بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کروا سکے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے مینوئل لائسنس ہولڈر شہریوں کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے آخری موقع فراہم کیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ  کے مطابق محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا جبکہ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 رکھی گئی تھی۔ دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونیوالے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ تاہم ابتدائی مشق کے دوران بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کروا سکے تھے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ریکارڈ کے مطابق ایسے شہریوں کے پاس اب بھی ہتھیار اور منسوخ شدہ کتابچے موجود ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً محکمہ داخلہ سے پرانے کتابچے والے اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن بارے رابطہ کرتے رہے ہیں۔ ان شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

اس اقدام سے اب کتابچے والے پرانے انفرادی اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن ممکن ہو گی۔ مینوئل لائسنس کے حامل افراد اپنے متعلقہ ڈویژن کے کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل، محکمہ داخلہ کو اس ضمن میں درخواست دے سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کے ریکارڈ اور کاغذات کی تصدیق کی جائے گی اور تصدیق کے بعد متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل اہل امیدواروں کو لائسنس جاری کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کیلئے طریقہ کار بھی جاری کر دیا ہے۔ تمام ڈویژنل کمشنرز یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل ذاتی طور پر لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ اسلحہ لائسنس کی توثیق کا اختیار صرف متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو ہو گا اور یہ اختیار کسی ماتحت افسر کو تفویض نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ ہر انفرادی اسلحہ لائسنس کی تصدیق، توثیق یا کمپیوٹرائزیشن کا باقاعدہ تحریری حکمنامہ جاری کریں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے دوران کسی بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ کمشنر ذمہ دار افسران/ اہلکاروں کیخلاف انکوائری کرنے کے پابند ہوں گے۔ یاد رہے کہ تمام امیدواروں کو پنجاب آرمز رولز 2023 میں مقرر کردہ لائسنس کی تجدیدی فیس ادا کرنا ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے اور نادرا کو بھی مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کمپیوٹرائزیشن کا عمل محکمہ داخلہ پنجاب نے کی کمپیوٹرائزیشن کا کمپیوٹرائزیشن کی

پڑھیں:

خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

راولپنڈی پولیس نے خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والے خواتین اور پولیس اہلکاروں سمیت 2 گینگز کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹنے میں ملوث 16 ملزمان کی گرفتاری دوران ان سے نقدی اور اسلحہ بھی ملا۔صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد مشرقی افریقی خاتون اور اس کے شوہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا، گینگ کے قبضے سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سوشل میڈیا پر شہریوں سے رابطہ کرکے انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر گینگ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر لوٹ لیتی تھی۔صادق آباد پولیس نے آفتاب عرف تابی گینگ کے 10 ارکان کو گرفتار کیا، جن میں خواتین اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، گینگ کے قبضے سے 5 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان شہریوں کو بلیک میل کر کے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر رقم بٹورتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
  • ہیگستھ پیٹ بہترین کام کر رہے ہیں‘ میڈیا پرانے کیس کو زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے .ڈونلڈ ٹرمپ
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • پی ٹی آئی دورمیں محکمہ صحت پنجاب میں 6 ارب 23 کروڑ کی مبینہ خوردبرد
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے