ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آزادی پسند سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو دفعہ 370 کے بارے میں اپنے حالیہ بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آزادی پسند سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ عمر عبداللہ کو اس بیان پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما عبدالوحید پرہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند سرگرمیوں میں کمی آئی ہے تو اس کی وجہ کالے قوانین کا بے دریغ استعمال، جائیدادوں پر قبضہ اور دیگر ظالمانہ اقدامات ہیں۔ انہوں نے ”ایکس“ پر لکھا ”پیارے عمر عبداللہ صاحب اگر آج کشمیر پرامن نظر آتا ہے، تو اس کی وجہ ”پی ایس اے، یو اے پی اے، مکانوں اور دیگر املاک کی قرقی، ملازمین کی برطرفی اور دیگر ظالمانہ اقداما ت ہیں، یہ آپ کا انتخابی مہم اور منشور سے مکمل یوٹرن ہے۔" پرہ نے مزید کہا کہ حریت کیمپ کے خلاف سخت اقدامات اور جماعت اسلامی و دیگر پر پابندی بھی سکوت اور خاموشی کی ایک وجہ ہے۔ پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بھی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو ان کے بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی باڈی لینگویج ان کے الفاظ سے متصادم ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمر عبداللہ کو تنقید کا

پڑھیں:

بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کے عزم کی غمازی کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی میں ایسٹر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کرنے والی واشنگٹن ڈی سی کی  معروف تنظیم آل نیبرز ایسوسی ایشن اور سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔

تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد، مذہبی رہنماؤں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی خصوصاً مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض فرسٹ سیکرٹری زیب عالم خان نے انجام دیے۔  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل نیبرز ایسوسی ایشن الیاس مسیح نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونے  اور اس حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کرنے پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 

صدر آل نیبرز ایسوسی ایشن اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے  ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے حکومت ِ پاکستان اور ملکی قیادت کے اقدامات کو  خصوصی طور پر  سراہا۔

مقررین نے ایسٹر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے پیغاما ت میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور رواداری کے فروغ  کے حوالے سے انفرادی اور اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے دوروں کے دوران اپنے مشاہدات  سے  بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ صدر آل نیبرز ایسوسی ایشن نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اوردونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے وہ اب تک  مختلف وفود  کو پاکستان گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں حکومت پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے  مکمل حمایت میسر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے وہ طلباء کا ایک وفد پاکستان لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

الیاس مسیح نے بتایا کہ اس حوالے سے  معروف پاکستانی امریکی شخصیات کی جانب سے دورہ کرنے والے طلبا کے سفری اخراجات  اٹھانے  کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آف مشن بتول کاظم نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا  تنوع ہماری طاقت ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو بھی سراہا۔

بتول کاظم نے بین المذاہب ہم آہنگی اور دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے حوالے سے صدر آل نیبرز ایسوسی ایشن کے صدر اور ان کی ٹیم کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

تقریب میں شریک مختلف شرکاء نے ایسٹر جیسی تقریبات کے انعقاد اور مختلف مذاہب کے پیرووکاروں کو ایک چھت تلے جمع کرنے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کے عمل کو سراہتے ہوئے سفیر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • افغان باشندوں کی وطن واپسی میں حالیہ کمی، وجوہات کیا ہیں؟
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر
  • یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست کا سامنا ہے، رپورٹ
  • سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب